تانڈور۔/2ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمٹ اردو میڈیم اسکولوں میں تلگوداں اساتذہ کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ گورنمنٹ اسکول اندرا نگر اور دوسرے سرکاری مدارس میں کارکرد اردو میڈیم سیکشن میں تلگو داں اساتذہ کی بھرتی ہوئی ہے۔ اس بھرتی سے اردو میڈیم کے ساتھ مکمل انصاف نہیں ہوگا اور ذکی الدین چیرمین انجمن اولیائے طلباء تانڈور نے شری رمیش کمار ڈی ای او مہتمم تعلیمات ضلع رنگاریڈی اور دیگر تعلیمی عہدیداروں سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اردو میڈیم اسکولوں میں خالص اردو کو الیفائیڈٹرینڈ اساتذہ کا ہی تقرر کیا جائے۔ڈی ایس سی کامیاب ٹرینڈ امیدوار اردو میڈیم کے دستیاب ہیں۔ غیر اردو داں اساتذہ کی اردو میڈیم مدارس میں خدمات سے لسانی کردار متاثر ہوگا۔ جناب محمد یونس نائب صدر سوٹا ضلع رنگاریڈی نے بھی ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی سے مطالبہ کیا ہے کہ اردو میڈیم کے ساتھ اس طرح کی ناانصافی کو دور کیا جائے۔