اردو مدارس کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ تعاون کا تیقن

الفلاح ہائی اسکول نارائن پیٹ کا سالانہ جلسہ، راجندر ریڈی انچارج تلگودیشم کا خطاب

نارائن پیٹ 9 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )اردو زبان میں اظہار مافی المضمر کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔ اس کی شیرینی دلوں کو چھولیتی ہے۔ اردو شاعری کے ذریعہ شعراء جس بہتر طریقے سے اپنے احساسات کو ظاہر کرسکتے ہیں وہ دوسری زبانوں میں موجود نہیں ہے ۔ مسٹر راجندر ریڈی انچارج حلقہ اسمبلی تلگودیشم نے الفلاح اردو اردو میڈیم ہائی اسکول کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اردو مدارس کے فروغ کیلئے وہ ہر طرح کے تعاون کیلئے آگے رہیں گے۔ جناب وحید نثار ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر نے اپنی تقریر میں کہا کہ خواندگی کا تناسب مسلمانوں میں نہایت کم تر ہے۔ تعلیم کے ذریعہ ہی ترقی کے منازل طئے کئے جاسکتے ہیں۔ اجلاس کی صدارت امیر الدین وکیل صدر الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی نے کی جبکہ مہمان خصوص کے طور پر جناب سید شاہ جلال حسینی سجادہ نشین درگاہ کولم پلی، جناب سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت تقی باباؒ اے ای آر ریڈی تلگودیشم ، ڈاکٹر نرسمہا ریڈی کانگریس قائد، ناگو رو ناماجی بی جے پی ریاستی قائد عبدالسلیم وکیل، رمیش گوڑ، روف حسام الدین سوٹا ریاستی قائد، عبدالقدیر سنڈکے کرسپانڈنٹ ماڈرن ہائی اسکول نے شرکت کی۔ ڈاکٹر نرسمہا ریڈی کانگریس قائد، ناگو راو ناماجی بی جے پی ریاستی قائد، عبدالسلیم وکیل، رمیش گوڑ ،روف حسام الدین سوٹا ریاستی قائد، عبدالقدیر سنڈکے کرسپانڈنٹ ماڈرن ہائی اسکول نے شرکت کی ۔

ڈاکٹر نرسمہا ریڈی کانگریس قائد نے کہا کہ الفلاح ہائی اسکول قوم کے نونہالوں کی خدمات کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے جس کے لئے امیر الدین وکیل قابل ستائش ہیں۔ امیر الدین ایڈوکیٹ نے افتتاحی خطاب میں بتایا کہ انہیں اردو زبان سے محبت ہے اور قوم کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے جذبہ نے ہی انہیں اس ادارہ کے قیام کی طرف راغب کیا ہے۔ اس اسکول کے طلباء اعلی تعلیم کے میدان میں ترقی کررہے ہیں۔ ناگو راو ناماجی بی جے پی قائد نے کہا کہ آج سماج میں تعلیم یافتہ افراد کی بہتات ہے مگر اخلاقیات زوال پذیر ہے۔ تعلیم کے ذریعہ با اخلاق افراد کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ روف حسام الدین ریاستی سکریٹری سوٹا نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ زندگی کا مقصد طئے کرلیں اور اس مقصد کے حصول کیلئے جدوجہد کریں۔ کامیابی جہد کاروں کو ملتی ہے۔ عبدالقدیر سنڈ کے ڈاکٹر کے نرسمہا ریڈی، رمیش گوڑ نے بھی اجلاس کو خطاب کیا ۔ صدر مدرس عبدالغنی، محمد اقبال مجاہد، محمد غوث انپور نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ عبدالسلیم وکیل نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔