محبوب نگر /26 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سچر کمیٹی رپورٹ اور رنگناتھ مشرا کمیشن کی سفارشات پر مکمل عمل آوری کے ذریعہ ہی مسلمانووں کی ترقی ممکن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے قومی جنرل سکریٹری و سابق ایم پی ویلور ( ٹاملناڈو ) پروفیسر قادر محی الدین نے مستقر محبوب نگر کے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں پریس کانفرنس کو مخاطب کریت ہوئے کیا ۔ انہوں نیکہا کہ سچر کمیٹی اور رنگناتھ مشرا کمیشن نے مسلمانوں کی حقیقی پسماندگی کا جائزہ لینے کے بعد ہی اپنی سفارشات پیش کی ہیں ۔ مرکزی حکومت پر تنقید کریت ہوئے انہوں نے بتایا کہ این ڈی اے حکومت آر ایس ایس کے خفیہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ اس ایجنڈے کو ملک پر مسلط کرنے کیلئے منصوبے بنارہی ہے ۔ لیکن مسلم لیگ ایسی سازشوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی طرف سے شروع کردہ فلاحی اسکیمات خصوصاً شادی مبارک اسکیم کی ستائش کی اور کہا کہ ایسی اسکیمات کو تو قومی سطح پر متعارف کرایا جاناچاہئے ۔ انہوں نے اردو میڈیم مدارس کی حالت اور اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تشویش ظاہر کی ۔ پریس کانفرنس میں عبدالباسط سابق ایم ایل اے و انچارج تلنگانہ ریاستی کنوینر مسلم لیگ امتیاز حسین ، جوائنٹ کنوینر مرزا قدوس بیگ ، محمد عبدالقادر سابق صدر ضلع مظہر حسین شہیدا عبدالغنی ( نظام آباد ) زاہد زبیدی ، شاکر وقار حیدرآباد وغیرہ موجود تھے ۔