اردو اکیڈیمک انسٹرکٹر کیلئے روسٹر سسٹم برخواست کرنے کا مطالبہ

نظام آباد /10 ستمبر ( ذریعہ فیاکس ) جناب حفیظ احمد قادری صدر و جناب محمد عبدالقدیم جنرل سکریٹری اسٹیٹ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع نظام آباد اپنے مشترکہ صحافتی بیان میں بتایا ہے کہ حکومت نے 593 مطلوبہ جائیدادوں کے منجملہ صرف 112 اکیڈمک انسٹرکٹر کی جائیدادیں منظور کی ہیں اور ان 112 جائیدادوں کو بھرتی کرنے کیلئیبھی روسٹر سسٹم لاگو کیا گیا ہے جو اردو میڈیم کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے اور ہر ایک جانتا ہے کہ اردو میڈیم میں ایس سی ، ایس ٹی کے علاوہ بی سی اے ، سی اور ڈی کے امیدوار نہیں پائے جاتے ۔ لہذا اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈروس و ضلع مہتمم DEO سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوراً روسٹر سسٹم برخواست کرکے تمام 112 جائیدادوں کی بھرتی عمل میں لائے ۔