اردن میں سیلاب سے 11 افراد ہلاک

عمان10نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) اردن میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے 11 لوگوں کی موت ہو گئی اور قدیم شہر البترا سے تقریبا 4000 سیاحوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ اردن کی ایمرجنسی سروس نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔نیوز ایشیا کی رپورٹ کے مطابق اردن کی فوج نے ہیلی کاپٹر اور علاقے کی تمام گاڑیوں کو سرچ و ریلیف ریسکیو آپریشن میں لگایا ہے ۔ سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق البترا کے الگ الگ حصوں اور اس کے آس پاس وادی موسی میں تقریبا چار میٹر بلند سیلاب کا پانی پہنچ گیا۔ سرکاری ترجمان کے مطابق تقریبا 3762 سیاحوں کو محفوظ باہر نکالا گیا ہے ۔ جمعرات کی شام سے ان علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث سیلاب امڈ آیا ہے ۔ کئی آبی ذخائر میں پانی بھرنے سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی ۔ حکام نے عوام سے کہا کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ کئی مکانات کو نقصان پہونچا ہے ۔