اردغان حکومت صرف چند ماہ کی مہمان : اپوزیشن

انقرہ۔ 21جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی اپوزیشن جماعت ’’ترکش نیشن موومنٹ‘‘ کے صدر دولت باتچالی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر رجب طیب اردغان کی حکومت چند ماہ کی مہمان ہے جو رواں سال 7جون تک ہی قائم رہے گی۔ اس کے بعد ملک میں نئے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہوں گے۔ ’العربیہ ‘ کے مطابق اپنے ایک بیان میں مسٹر باتچالی نے صدر طیب اردغان کی جماعت ’’جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ‘‘(آق) اور کرد ستان لیبرپارٹی’’بی کاکا‘‘ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان دونوں جماعتوں کا انجام اب زیادہ دور نہیں رہا ہے۔ صدر اردغان کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں۔