ارجنٹینا کو3-0 کی شکست، کروشیا ناک آؤٹ مرحلے میں

نزنی نوگورودو۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام)کروشیا نے لاجوا ب مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ہاف میں تین گول بناکر سابق رنر اپ ارجنٹینا کو3-0 سے شکست دیتے ہوئے گروپ ڈی سے فیفا فٹ بال ٹورنمنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں اپنا مقام مستحکم کرلیا ہے ۔نزنی نووگوروڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میںکروشیا نے ابتدا ہی سے عمدہ کھیل پیش کیا جبکہ ارجنٹینا کی ٹیم شروع سے ہی مایوس نظر آئی جس کا حریف ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ایک مرتبہ پھر ارجنٹیناکی ابتدائی ٹیم پرسوالات اٹھائے گئے جنہوں نے یوونٹس کی نمائندگی کرنے والے اپنے نوجوان اسٹار ڈیبالا کو دوبارہ ٹیم کا حصہ نہیں بنایا۔ہمیشہ کی طرح ارجنٹیناکا دفاع بالکل بے فیض نظر آیا اور میچ کے پہلے ہاف میں دفاعی کھلاڑی کی غلطی سے کروشیا کو گول کا نادر موقع ملا لیکن وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا سکی۔دونوں ہی ٹیموں نے پہلے ہاف میں ملنے والے مواقع سے فائدہ نہ اٹھایا جس کے سبب پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔دوسرے ہاف کے 8ویں منٹ میں ارجنٹینا کے گول کیپر نے زبردست غلطی کی اور وہ گیند کو صحیح طریقے سے کک کرنے میں ناکام رہے جس کے نتیجے میں گیند قریب ہی موجود کروشیا کے آنتے ریبک کے پاس گئی اور انہوں نے زوردار شوٹ سے گیند کو گول کی راہ دکھا دی۔ارجنٹینا کروشیا کے خلاف 3-0 سے شکست برداشت کیا اور آئس لینڈ کے خلاف 1-0 سے ۔ نائیجیریا کے خلاف بڑے فرق سے جیتنا بھی کافی نہیں ہو گا۔اگر آئس لینڈ نائیجیریا کو شکست دے دیتا ہے تو آئس لینڈ کو دوسرے راؤنڈ میں جانے کے لیے کروشیا کے خلاف صرف میچ برابر کرنا کافی ہو گا۔کروشیا 1998 کے بعد پہلی مرتبہ دوسرے راؤنڈ میں پہنچی ہے ۔ اس سے قبل کروشیا نے 1998 میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جرمنی کو بھی 3-0 سے شکست دی تھی۔1958 میں چیکوسلوواکیا کے خلاف 6-1 سے شکست کے بعد ارجنٹینا کی یہ شکست سب سے بدترین ہے ۔ دوسری جانب 1974 کے بعد سے اس ورلڈ کپ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ارجنٹینا اپنے پہلے دونوں میچ جیتنے میں ناکام رہی ہے ۔اگر آئیس لینڈ کے خلاف میسی نے پنالٹی گنوائی تھی تو کروشیا کے پہلے گول کے ذمہ دار پوری طرح ارجنٹینا کے گول کیپر ویلی کیبلارو رہے جنہوں نے اپنی زبردست بھول سے رینتے روبوج کو گول کرنے کا موقع دیا۔بیک پاس پر بال ویلی کے پاس آئی تھی جس سے وہ آسانی سے ہاتھوں میں اٹھا سکتے تھے لیکن انہوں نے پیر سے شارٹ لگایا جو صحیح نہیں لگا اور گیند تھوڑا آگے کھڑے روبیچ کے پاس پہنچ گئی جنہوں نے پہلی کوشش میں گیند کو گول میں پہنچادیا۔ویلی نے اپنے دونوں ہاتھوں سے منھ چھپالیا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ وہ بڑی غطی کرچکے ہیں۔