زغرب ۔29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ارجنٹینا نے میزبان کروشیا کو شکست دیکر پہلی مرتبہ ڈیوس کپ ٹینس کا خطاب جیت لیا۔ڈیوس کپ ٹینس ورلڈ گروپ کے فائنل میں ارجنٹینا کے فیڈریکو ڈیلبونس نے فیصلہ کن ریورس سنگلز میں کروشیا کے آئیو کارلووچ کو 6-3، 6-4 ‘6-2 سے شکست دے کر اپنے ملک کو چیمپئن بنا دیا۔ میزبان کروشیا دو مرتبہ برتری لینے کے باوجود ارجنٹینا کیخلاف 2-3 سے ہار گیا۔اس سے قبل ارجنٹینا چار مرتبہ ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کے فائنل میں پہنچا لیکن خطاب نہ جیت سکا۔امریکہ کو سب سے زیادہ 32 مرتبہ خطابات جیتنے کا اعزاز حاصل ہے جسے 29 فائنلز میں ناکامی بھی ہوئی۔