ارجنٹینا نے یوراگوئے کو 1-0 سے شکست دی

چلی ۔17 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) چلی میں کھیلے جارہیکوپا امریکہ فٹبال ٹورنمنٹ میں ارجنٹینا نے حریف ٹیم یوراگوئے کو 1-0 سے شکست دے دی۔ کوپا امریکہ فٹبال ٹورنمنٹ میں گروپ بی کی ٹیمیں ارجنٹینا اور یوراگوئے کے درمیان میچ ہوا۔ لیونل میسی جیسے نامورکھلاڑیوں پر مشتمل ارجنٹینا کی ٹیم کو حریف ٹیم کی جانب سے کافی مسابقتی مقابلہ ملا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 55 منٹ تک بغیر کسی کے گول کے برابر رہا لیکن کھیل کے 56 منٹ میں ارجنٹینا کے اسٹار کھلاڑی سرجیو اگیورو نے شاندار ہیڈر کے ذریعہ گیند کو حریف ٹیم کی گول پوسٹ میں پھینک کر اپنی ٹیم کو 1-0 سے کامیاب دلوائی ۔ اس کامیابیکے بعد فاتح ٹیم گروپ بی کے نشانات کے جدول میں پہلا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔