حیدرآباد /3 مارچ ( سیاست نیوز ) اراضی تنازعہ میں مخالفین کی بدسلوکی سے دلبرداشتہ ایک شخص کی خودکشی کا واقعہ کندکور پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 40 سالہ ویراپا نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ ویراپا پیشہ سے کسان تھا اور کندکور علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کا چند افراد سے اراضی تنازعہ چل رہا تھا ۔ گذشتہ روز ویراپا کے مخالفین نے اس کے ساتھ بدسلوکی کی اورگالی گلوج کی جس سے دلبرداشتہ ہوکر ویراپا نے 2 مارچ کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ کندکور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔