اراضی بل پر پہلا مشترکہ پارلیمانی پینل کمیٹی کا اجلاس

نئی دہلی ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اراضی بل پر غوروخوض کیلئے پارلیمانی پینل کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں اپوزیشن ارکان نے 2013ء کے اراضی قانون کی دفعات میں تبدیلی کیلئے حکومت کی معقولیت کا سوال اٹھایا۔ بل کے حق میں حکومتی دلیلوں پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے ارکان نے اس مسئلہ پر جامع بین وزارتی جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں جس کی صدارت بی جے پی رکن ایس ایس اہلوالیہ کررہے تھے، ترمیمات سے متعلق ارکان کو مطلع کیا۔ کانگریس، آر جے ڈی، ٹی ایم سی اور بائیں بازو پارٹیوں نے بل میں تبدیلی لانے کی معقولیت پر بحث کی۔ بعض ارکان نے اس بل میں مزید واضح تشریحات کرنے کا مطالبہ کیا۔ کئی ارکان نے مطالبہ کیا کہ جبکہ یہ مسئلہ پیچیدہ نوعیت کا ہے لہٰذا اس پر سیر حاصل بحث ہونا چاہئے۔ کمیٹی کو وزراء کے مشترکہ جواب تیار کرنے ہوں گے۔ 30 رکنی کمیٹی کے بیشتر ارکان نے نئے دفعات کی مخالفت کی۔