حیدرآباد ۔ /28 فبروری (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے اراضیات کے جعلی پٹہ پاس بک تیار کرتے ہوئے ایک تاجر کو دھوکہ دینے والے دھوکے باز کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ راجیش اگروال نے سی سی ایس پولیس سے شکایت میں کہا کہ جی سبرامنیم پرسنا اور دیگر نے فرضی پٹہ پاس بک کے ذریعہ 7 کروڑ 34 لاکھ روپئے ان سے حاصل کئے اور انہیں دھوکہ دیا ۔ پولیس نے بتایا کہ پرسنا نے اگروال سے دھوکہ دہی کے ذریعہ رقومات حاصل کی اور انہیں اپنے نجی ضروریات کیلئے استعمال کرلیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اسسٹنٹ کمشنر پولیس سی سی ایس جی وینکٹیشورلو نے اس سلسلے میں شواہد اکٹھا کرنے کے بعد سبرامنیم پرسنا کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے ووکس ویگن کار اور اراضیات سے متعلق دستاویزات بھی ضبط کرلئے ۔ گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا ۔