نئی دہلی ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) الیکٹرانک اشیاء کی تیاری میں عالمی شہرت یافتہ کمپنی ارآئیز انڈیا لمیٹیڈ کو بنگلہ دیش میں منعقد شدنی ایشیاء کپ کے خطابی حقوق حاصل ہوئے ہیں اور اب اس طرح 25 فبروری تا 8 مارچ کو بنگلہ دیش میں منعقد شدنی ایشیاء کپ کو ارآئیز ایشیاء کپ کہا جائے گا۔ ارآئیز کمپنی ایل ای ڈی ٹیلیویژن دنیا کی معروف کمپنی ہے اور وہ اب برصغیر کے سب سے بڑے ٹورنمنٹ کے خطابی حقوق حاصل کرلئے ہیں۔