نئی دہلی ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ہاکی ٹیم اذلان شاہ کپ کیلئے ملائیشیاء میں منعقد شدنی مقابلوں میں جمعہ کی صبح روانہ ہوگی۔ 6 ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچس میں پہلا مقابلہ ایشیائی چمپیئنس (ہندوستان) اور جنوبی کوریا کے درمیان ہوگا۔ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور میزبان ملائیشیاء کی ٹیمس بھی ان مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ 18 رکنی ہندوستانی اسکواڈ کی قیادت سردار سنگھ کررہے ہیں۔