ادیبوں کے قتل کی تحقیقات این آئی اے کرے :مایاوتی

لکھنؤ،7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی ایس پی مایاوتی نے کرناٹک کی صحافی گوری لنکیش کے قتل کو بڑی سازش قرار دیتے ہوئے اس کی جانچ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) سے کرانے کا مطالبہ کیا۔ یو پی کی سابق وزیراعلیٰ نے آج یہاں ایک بیان میں کہاکہ کرناٹک کی معروف صحافی گوری کا بنگلورو میں سفاکانہ قتل بڑی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے اس معاملے کیساتھ ساتھ ڈابھولکر، گووند پنسارے اور ایم ایم کلبرگی جیسے مصنفین اور ادیبوں کے قتل کی بھی جانچ این آئی اے سے کرانے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بھیانک قتل کے معاملوں میں صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا۔ مرکزی حکومت کو یہ معاملہ سنجیدگی سے لینا چاہئے ۔

4,900 کروڑ روپئے کا کالا دھن
21 ہزار افراد نے انکشاف کیا
نئی دہلی ۔ 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پردھان منتری غریب کلیان یوجنا جس کا حکومت نے مابعد نوٹ بندی اعلان کیا تھا، اس کے تحت 21 ہزار افراد نے 4,900 کروڑ روپئے کے کالادھن کا انکشاف کیا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیدار نے بتایا کہ ابھی تک ان سے 2,451 کروڑ روپئے کا ٹیکس مل چکا ہے۔