ممبئی ۔ 2 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں برسراقتدار سیاسی پارٹیوں میں اختلافات کی تردید کرتے ہوئے شیوسینا کے صدر بال ٹھاکرے نے آج کہا کہ بی جے پی اور شیوسینا میں صرف کارکردگی سے متعلق اختلافات ہیں جو رائے دہندوں کو دیئے ہوئے انتخابی تیقنات کی تکمیل سے متعلق ہیں۔ بی جے پی سے شیوسینا کا اختلاف بالکل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر دیویندر فرنویس اقدامات کیلئے بھرپور تائید کرتے ہیں اور اس مقصد کے حصول کیلئے تعاون کرتے ہیں۔ خدمات کے شعبہ میں شیوسینا نے ماقبل انتخابات ایک نظریاتی دستاویز جاری کیا تھا۔ دوافتادہ علاقوں کے مریضوں کی جدید ترین طبی ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے اور ٹیلی میڈیسن خدمت کے ذریعہ نامور ڈاکٹروں کی امداد حاصل کرنے کا تیقن دیا تھا۔ اس کی تکمیل کے سلسلہ میں ہمیں بی جے پی کی بھرپور تائید حاصل ہے۔