ادو اسکول پٹلم میں ایس ایس سی کوئسچن بنک کی تقسیم

پٹلم ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر پٹلم کے اردو میڈیم ہائی اسکول میں ادارہ سیاست کی جانب سے ایس ایس سی کے طلبہ کیلئے کوئسچن بنک روانہ کئے گئے ۔ مدرسہ ہذا کے صدر مدرس جناب محمد خورشید احمد کی زیرسرپرستی کوئسچن بنک کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے چیرمین جناب شیخ محبوب ، مساجد کمیٹی پٹلم کے سابقہ صدر جناب محمد عبدالکریم ، ٹی آر ایس پارٹی مائناریٹی سیل کے صدر جناب محمد یوسف الدین ، ایس ایم سی ممبر جناب محمد رضی موجود تھے ۔ قبل ازیں مدرسہ ہذا کے صدر مدرس جناب محمد خورشید احمد نے طلبہ سے مخاطب ہو کر سب سے پہلے روزنامہ ’’ سیاست ‘‘ حیدرآباد کے چیف ایڈیٹر جناب زاہد علی خان کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا کہ ایس ایس سی طلبہ کیلئے کوئسچن بنک کی اجرائی اور ریاست تلنگانہ کے اضلاع اور منڈلوں کے اردو اسکولوں کے طلبہ تک پہونچنا یہ ہمارے لئے بڑی مسرت کی بات ہے ۔ نمائندہ سیاست اس موقع پر کہا کہ آنے والے ایس ایس سی امتحان کوئسچن بنک کا مطالبہ کر کے امتحان کی تیاری کرنا چاہئے ۔ اس موقع پر طلبہ کے علاوہ مدرسہ ہذا کے دیگر اساتذہ بھی موجود تھے ۔