ادویات کی آن لائین فروخت بند کرنے کا مطالبہ

نارائن پیٹ /14 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ادویات کے آن لائین خریدی کے فیصلہ کے خلاف کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے آج 24 گھنٹے ریاست گیر سطح پر بند کے اعلان پر نارائن پیٹ کے تمام میڈیکل شاپ بند رکھے گئے جس کے سبب مریضوں کو روز مرہ کی ادویات کی خریدی اور بالخصوص ایمرجنسی ادویات کی ضرورت مندوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ مسٹر جی ستیم نارائن پیٹ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ اسوسی ایشن کے ذمہ دار نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ آن لائین ادویات کی خریدی کی سہولت کے حکومتی فیصلہ سے عوام کو شدید نقصانات پیش آنے کے خدشات ہیں ۔ نشیلی ادویات اور غیر متعلق بیماریوں کی امتناعی ادویات کی خریدی آسان ہوجائے گی ۔ جس سے نوجوانوں میں نشیلی ادویات کی عادت کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔ انہوں نے اس بند کے دوران عوام بالخصوص بیماروں کو ہونے والی تکلیف پر معذرت خواہی کی ہے ۔

 

ویملوارہ : آن لائین کے ذریعہ ادویات کی فروخت اور خریداری کرنے کو روک دینا چاہئے ۔ تلنگانہ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ اسوسی ایشن کی قیادت میں آج ویملواڑہ میں میڈیکل شاپس کو مکمل طور پر بند کیا گیا ۔ میڈیکل شاپ کے اسوسی ایشن کی قیادت میں ایک ریالی نکالی گئی ۔ اس ریالی کے دوران چندمیڈیکل کے دکانات والوں نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آن لائین کے ذریعہ ادویات کو فروخت کرنے سے میڈیکل شاپس کو کافی نقشان پہونچ رہا ہے ۔ کئی لاکھ روپئے لگاکر ہم لوگ میڈیکل شاپس چلا رہے ہیں لیکن آن لائین کے ذریعہ آنے والی گولیوں سے دکانداروں کو کافی نقشان پہونچ رہا ہے ۔ ملک بھر میں تقریباً 8 لاکھ سے زائد میڈیکل شاپس چلائے جارہے ہیں ۔ ان تمام لوگوں کو کافی نقشان پہونچ رہا ہے ۔ اس آن لائین کے ذریعہ دوائیں فروخت کرنے سے تقریباً ایک کرؤر سے زائد نقصان کا اندازہ ہے ۔ ویملوارہ میں آج بروز میڈیکل شاپس والوں نے اپنے دکانات بند کرنے سے عوام کو کافی مشکلات پیش آئی اور کہیں پر بھی ایک بھی میڈیکل شاپ کھلے نہیں رہنے کے سبب ڈاکٹر مریضوں کو تشخیص کرنے کے بعد دوائیں لکھ کر دینے پر میڈیکل شاپ بند رہنے پر عوام حیران و پریشان ہوئے ۔ آن لائین کے بہانے سے تمام میڈیکل شاپس بند رہنے پر عوام میں کافی برہمی اور ناراضگی کا اظہار پایا گیا ۔

 

بودھن : آل انڈیا میڈیکل اسٹورس اسوسی ایشن کی اپیل پر آج قومی سطح پر منظم کردہ میڈیکلس شاپس بند احتجاج کا بودھن میں بھی اکثر دیکھا گیا ۔ یہاں بودھن شہراور حلقہ اسمبلی بودھن میں واقع تقریباً ایک سو میڈیکلس شاپس بند رہے ۔ نرسنگ ہومس اور خانگی دواخانوں سے متصل میڈیکلس بھی بند میں حصہ لیا جس کے باعث بعض مریضوں کو ادویات کی خریدی کیلئے دشواریوں کا سامنا کرنا پرا ۔ میڈیکلس شاپس مالکین اور فارماسسٹ کے مطابق آن لائین ادویات کی خرید و فروخت کی حکومت کی طرف سے ہمت افزائی کے بعث ہزاروں میڈیکلس اور ان فارمیسوں سے منسلک لاکھوں افراد ادویات کی آن لائین خرید و فروخت عام ہوجانے کے بعد بے روزگار ہوجانے کا خطرہ ہے ۔ بعض فمارسسٹ نے بتایا کہ راست ادویا کی خرید و فروخت کے طریقہ کار کو عام کردئے جانے پر بعض ممنوع ادویات اور نشیلی دوائیں نوجوانوں کو آسانی سے دستیاب ہوجائے گی جس کے باعث محکمہ صحت و طبابت کو نت نئے سنگین خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔