ادونی میں خواتین کیلئے دینی گرمائی کورسس

ادونی /9 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب طارق ازہر رحمانی صاحب کی اطلاع کے مطابق مدرسۂ عزیزیہ ، باہر پیٹ ادونی کی جانب سے خواتین کیلئے 21 اپریل تا 10مئی بوقت دوپہر 3.30بجے تا شام 6-00بجے دینی گرمائی کورسس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں تجربہ کار معلمات و داعیات خواتین کو اسلامی عقیدہ ، اسلامی عبادات ، اسلامی حقوق و آداب ، روزہ مرہ کی دعائیں ، سیرت النبی ﷺ و سیرت ازواجِ مطہرات وغیرہ کی تعلیم دیں گی۔ ذمہ دارانِ مدرسہ عزیزیہ نے خواتین سے کثیر تعداد میں اس کورس میں شرکت کی گذارش کی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9642766204 پر ربط پیدا کیا جاسکتاہے ۔