ادونی میں اسکالر شپس کے ادخال درخواست کیلئے رہنمائی

ادونی 25 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زبیر احمد مالک ای سیوا ، ادونی کے بموجب مرکزی حکومت کی جانب سے طلبہ کو دی جانے والی اسکالر شپ کیلئے آن لائن درخواست فارم داخل کئے جارہے ہیں۔ جس کیلئے غوث اعظم ای سیوا ، نزد گل حسینی صاحب درگاہ ؒ ، ادونی سے رابطہ قائم کریں۔ اگر طلبہ کو اکائونٹ اوپننگ اور انکم ٹیکس کی تفصیلات سے دشواریاں پیش آتی ہوں تو اس کیلئے بھی نمائندگی کی جائیگی۔ 9700505917پر ربطہ کریں ۔