حیدرآباد۔/27ڈسمبر، ( سیاست نیوز) فلم ڈائرکٹر اور اداکارہ کے درمیان جاری تنازعہ میں آج پولیس نے فلم ڈائرکٹر یوگیش کمار کو گرفتار کرلیا۔ اس تنازعہ میں ایک ایڈیشنل ڈی سی پی عہدیدار خود ہی قربانی کا بکرا بنا تھا جس نے شکایت گذار لڑکی کو بیٹی جیسی قرار دیتے ہوئے پولیس تحویل میں یوگیش کو مار پیٹ کا نشانہ بنایا تھا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ پولیس عہدیداروں نے شی ٹیم کے انچارج ایڈیشنل ڈی سی پی مسٹر کنگی ریڈی کو خدمات سے ہٹادیا تھا۔ آج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہاریکا کو ہراساں کرنے والے یوگیش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ یوگیش‘ ہاریکا کے فون پر واٹس اپ اور ایس ایم ایس کے ذریعہ مختلف پیامات بھیج رہا تھا اور لڑکی اور اس کے شوہر کو ہراساں کررہا تھا۔ اس بات سے پریشان لڑکی نے شی ٹیم پہنچ کر شکایت درج کروائی اور دو تا تین دن کی ڈرامائی تبدیلی کے دوران پولیس نے یوگیش کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا۔