حیدرآباد۔23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )سن رائزرس حیدرآباد اورکولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے درمیان ہوئے مقابلہ کے بعد تلگو اداکارہ پرشانتی کے ہمرا پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ لوگ میچ کے دوران کاپریٹ باکس میں عوام کو پریشان کررہے تھے۔ شکایت کے مطابق پرشانتی اور ان کے ساتھیوں نے شکایت کرنے والے شخص کو نہ صرف میچ دیکھنے سے روکا بلکہ انہیں گالی بھی دی اور دھمکی بھی دی۔ پولیس نے کہا کہ آئی پی سی کے سیکشن 341 ، 188 اور 506 کے تحت شکایت درج کرلی ہے۔ ان لوگوں پر کاپریٹ باکس میں شراب پینے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ آئی پی ایل کے 38 ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے ڈیوڈ وارنر اور بیرسٹو کی طوفانی اننگز کی بدولت کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو شکست دیدی۔