سرپور ٹاون میں ایس ایس سی کوئسچن بنک کی تقسیم ، ایم ای او پربھاکر کی مخاطبت
سرپور ٹاون /13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر ضلع پریشد ہائی اسکول میں 13 مارچ کو روزگار سیاست کے زیر اہتمام شائع شدہ اردو میڈیم کوئسچن بنک کی رسم اجرائی عمل میں آئی ۔ ہیڈ ماسٹر ضلع پریشد ہائی اسکول پریم سنگھ چوہان اسکول اسسٹنٹ اردو میڈیم خواجہ نظام الدین اور منڈل ایجوکیشن آفیسر پربھاکر ، سیاست نامہ نگار محمد عبدالجمیل منڈل ریسورس پرسن ڈی پون کمار کے ہاتھوں کوئسچن بنک کی طلباء میں تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر خواجہ نظام الدین اور منڈل ایجوکیشن آفیسر پربھاکر نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سرپور ٹاون ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم طلبہ میں اردو میڈیم کوئسچن بنک کی تقسیم کرتے ہوئے امتحانات میں کافی فائدہ کیا ہے ۔ انہوں نے ایڈیٹر جناب زاہد علی خان صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے سرحدی علاقہ جوکہ ریاست مہاراشٹرا کے پڑوس کا علاقہ کہلاتا ہے ۔
ایسے پسماندہ علاقوں میں سیاست اخبار کی جانب سے تیار کی گئی اردو میڈیم ایس ایس سی کوئسچن بینک کی فراہمی سے اردو میڈیم طلباء کو کافی سہولت ہوئی ۔ انہوں نے دسویں جماعت کے اردو میڈیم طلباء سے کہا کہ اس کوئسچین بنک کو محنت اور دلچسپی سے پڑھتے ہوئے اعلی نشانات حاصل کریں ۔ منڈل ایجوکیشن آفیسر پربھاکر نے سیاست اخبار کی جانب سے کئے جانے والے عوامی خدمات کی ستائش کی ۔ اس موقع پر انہوں نے جناب زاہد علی خان صاحب سے گذارش کی کہ اردو میڈیم کوئسچین کی طرح سرپور ٹاون کے اسکولوں کو تلگو اور انگلیش میڈیم کوئسچن بنیک بھی فراہم کریں ۔ اس موقع پر ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم اسٹاف محمد اشرف احمد ، محمد نسیم احمد ، فزیکل ڈائرکٹر ارون کمار ، شام سندر کے علاوہ متعلقہ ٹیچرس موجود تھے ۔ بعد ازاں ایس ایس سی اردو میڈیم کے تمام طلبہ میں سیاست کوئسچین بنک کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر نامہ نگار سیاست محمد عبدالجمیل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔