ادارہ ادب اسلامی کریم نگر کا آج مشاعرہ

کریم نگر ۔ 16 ۔ اپریل ( ذریعہ فیاکس ) ادارہ ادب اسلامی کریم نگر کا ماہانہ طرح و غیرطرحی مشاعرہ 17 اپریل بروز جمعہ بوقت 9.15 بجے شب بمقام دفتر جماعت اسلامی مکرم پورہ کریم نگر پر منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر محمد جعفر جری ، پروفیسر ساتہ واہانہ یونیورسٹی مشاعرے کی صدارت کریں گے ۔ محمد مصطفی علی انصاری معتمد مسلم سینئر سٹیزنس کریم نگر مہمان خصوصی ہوں گے ۔ جناب اجمل محسن ورنگل ، افسر عثمانی جگتیال شریک مشاعرہ ہوں گے ۔ سید سرور شاہ بیابانی سکریٹری ، اشفاق علی وراثی ، قائد آئی وائی ایم نے تمام ادب دوست حضرات سے بہ پابندی وقت شرکت کو پرخلوش گذارش کی ہے ۔