ورنگل۔ 30 مارچ (فیاکس) جناب اقبال درد کے بموجب ادارہ ادب اسلامی شاخ ورنگل کا مشاعرہ بروز ہفتہ منعقد ہوا۔ اس مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر محمد بہادر علی نے کی جس میں بطور مہمان جناب سید تاج الدین مشتاق معتمد بزم ابوالخیرات (ہنمکنڈہ) جناب اقبال شیدائی (حیدرآباد)، ڈاکٹر نعیم سلیمی (حیدرآباد)، جناب تشکیل (حیدرآباد) ، جناب فیصل وارثی (کریم نگر)، ڈاکٹر رحیم رامیش (کاغذ نگر)، جناب حشمت اللہ حشمت (سدی پیٹھ) کے علاوہ ورنگل کے ممتاز شعراء جناب اجمل تحسین جناب اقبال درد ، ڈاکٹر عزیز عرسی پروفیسر احمد حسین خیالؔ، جناب محمد حسینی برترؔ، جناب صادق احمد صادق، جناب صابر عالم، جناب وحید گلشن، جناب قادر انصاری، جناب حمید عکسی، جناب حامد حسین حامد اور جناب جاوید اسمعیلی نے پراثر کلام سناکر سامعین سے خوب داد و تحسین حاصل کی۔ ادب اسلامی کے اس مشاعرہ میں شعراء کے علاوہ اہل اردو کی کثیر تعداد تھی۔ اس باذوق شعری محفل میں تلگو زبان کے ممتاز شاعر ڈاکٹر ٹی جیتندر راؤ کو بہ زبان تلگو قرآن مجید کا تحفہ دیا گیا۔ ڈاکٹر ٹی جیتندر راؤ اور تلگو کے ایک اور شاعر جناب سراج الدین نے بھی تلگو اشعار سنائے۔ منچریال سے مرسلہ غزل جناب خورشید اثر کی سنائی گئی۔ مشاعرہ کا آغاز جناب صابر عالم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض پروفیسر احمد حسین خیال نے تحسین خوبی انجام دیئے۔ ہدیہ تشکر جناب اقبال دردؔ نے ادا کیا۔ مشاعرہ کے اختتام پر اگلے ماہ اپریل کیلئے مصرعہ طرح: ’’دوسروں کو تولتا ہے آدمی‘‘ (تولتا ۔ قافیہ) ہے۔