یہ وہ بنیادی چیزیں ہیں کہ جن کی شمولیت سے آپ کی ظاہرخوبصورتی نکھر جاتی ہے ۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ اچھی اور مثبت سوچ ہمیشہ محسن بن کر آپ کے چہرے پر جھلکتی ہے ۔ جب آپ کے ہونٹوں پر مسکراہٹ ہو اور اپ کے منہ سے شیریں کلمات ادا ہورہے ہوں تو اس لمحے کوئی یہ نہیں دیکھنا کہ آپ کے ہونٹ خوبصورت ہیں یا نہیں آپ کی ناک پتلی ہے یا پھیلی ہوئی یا آپ کی آنکھیں کیسی ہیں ۔ اس کے بجائے سب کی توجہ آپ کے حسن اخلاق پر ہوتی ہے ۔ بالکل اسی طرح آپ کی اچھی سوچ اور اچھا عمل بھی معصومیت بن کر چہرے پر جھلکتا ہے اور آپ سب کیلئے ہر دل عزیز ہستی کی حیثیت اختیار کرجاتی ہیں۔ سو ،خوبصورتی کے ان لوازمات کو اپنی بیوٹی کے معمول میں ہمیشہ شامل رکھیں تاہم اچھی عادت اپنانے کیلئے کبھی کبھی شعوری کوشش بھی کرنی پڑتی ہے ۔ اگر زندگی کے کسی مرحلے پر کوئی اچھی عادت اپنانا چاہیں تو اسے باقاعدہ طور پر اپنے معمولات میں شامل کرلیں اور پھر اس نئے معمول پر قائم رہنے کی کوشش کریں ۔