نظام آباد /25 نومبر ( پریس نوٹ ) ہمارے معاشرہ کے بگاڑ کا سبب ہماری مادی ترقی ہے جو اخلاقی نظام سے پرے ہے ۔ نیکی کے اعمال ک ے بجائے برائی کو جلد اختیار کرنا ہے ہم اپنی تربیت حاصل کریں اور دوسرے بھائیوں کی اصلاح تیار نہ کریں تو خاندان معاشرہ اور سماج زیادہ بگڑ جائے گا ۔ امر بالمعروف نہی عن المنکر ہی ہمارا نصب العین ہونا چاہئے ۔ مساجد شہادت دے رہی ہے جو پانچ نمازوں میں ویرانی کے در پر ہیں ۔ محلے اور بستیوں کی آبادی اتنی ہے کہ ہر نماز میں جمعہ کی تعداد ہوسکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا مظہرالحق ناظم اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات نے ضلع نظام آباد بودھن کی مسجد رزاق میں اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات کے تنظیم کے افتتاحی اجلاس سے مخاطب کریت ہوئے کیا ۔ مزیدانہو ںنیکہا کہ اس تنظیم کو ہمہ مسالکی علماء کرام و دانشوران اور دیگر پارٹیوں کی تائید حاصل ہے ۔ یہ تنظیم موجودہ اپنی جماعتوں کی خوبیوں کو شامل کرتے ہوئے معاشرہ کی کمزوریوں کو دور کرتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے تاکہ معاشرہ کی اصلاح اور برائیوں کا خاتمہ ہو ۔ جناب نعیم الدین خادم اصلاح معاشرہ و سابق خادم الحجاج نے کئی کاموں کا تعارف پیش کیا اور ملاونا حافظ کرام و علماء کرام گھر گھر ملاقاتوں کا نظم کرکے اور نوجوانوں کو اخلاقی تربیت اور عبادات کیلئے تقرر کیا جائے گا ۔غریب محلہ جات کی مساجد میں اور دیہاتوں میں صباحی اسکولس معہ ناشتہ آغاز ہوگا۔ خواتین میں گھر گھر ملاقاتیں اور تربیت اور قرآنی تعلیم اور ٹیکنیکل تعلیم ٹیلرنگ مہندی ڈیزائننگ کا آغاز ہوگا اور اصلاح معاشرہ کے طعام لنگر کا آغاز بھی ہوگا ۔ جناب عبدالقادر صدر کمیٹی نے کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بودھن میں ایسے کاموں کی ضرورت ہے ۔ انشاء اللہ سب تعاون پیش کریں گے ۔ مولانا مظہرالحق نے رقت آمیز دعاء فرمائی ۔ جناب صآصف جانی ، نواز بھائی ، اعجاز بھائی چاؤش و دیگر نے انتظامات کئے کثیر تعداد موجود تھی ۔