بگدل میں جلسہ عظمت صالحین سے مولانا عبدالمجید رحمانی چشتی کا خطاب
بگدل۔/17 جولائی، (ذریعہ فیاکس ) اخلاص کے ساتھ جو عمل کیا جاتا ہے فرشتے اس کی قبولیت کیلئے دعا کرتے ہیں ۔ یہی وجہ تھی کہ حضرت سیدنا عمر فاروق ؓ کے دور خلافت 22 لاکھ مربع میل پر قائم تھی اور وہ ایک چٹائی اور ایک لباس جس پر پیوند لگے ہوتے ۔ اپنے آپ کو حضرت عمر فاروقؓ نے کبھی مقام و مرتبہ کا خیال نہیں کیا بلکہ اپنے آپ کو صرف غلام مصطفی کے طور پر پیش کیا۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد عبدالحمید رحمانی چشتی صدر کل ہند تنظیم اصلاح معاشرہ نے آستانہ قادریہ بگدل میں زیر سرپرستی مولانا شاہ خلیفہ محمد ادریس احمد قادری کے منعقدہ جلسہ عظمت صالحین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حضرت عمر فاروق ؓکے دور میں کئی فتوحات اور دین مبین کو استقامت عطاء ہوئی اور حضرت علی کرم اللہ وجہ کے مشوروں سے اپنی کامیابی کو حاصل کرتے۔ جلسہ کا آغاز حافظ شاہ نواز عبدالمجید کی قرأت سے ہوا۔ اس موقع پر سید اکبر محی الدین قادری موجود تھے۔