بیدر میں درس قرآن سے جناب طہٰ کلیم اور دیگر کاخطاب
بیدر:3مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شکر کرنے والوں کے لئے دنیا بھی ہے اور آخرت بھی ۔ دنیا میں اخبارات میں نام آگیا ، نام کے پمفلٹ چھپ گئے تو سمجھو معاملہ ختم ہوگیا۔ اعمال کے مطابق فضیلتیں اوردرجات ہوں گے۔ یہ بات جناب طہٰ کلیم اللہ رکن جماعت اسلامی ہند بیدر نے کہی۔ وہ آج مسجد ابراھیم خلیل اللہ ، چیتہ خانہ بید رمیں سورہ بنی اسرائیل کی منتخب آیات کادر س دے رہے تھے۔ انھوں نے بتایاکہ ہمارایقین اگر اللہ کی ذات پر ہے تو اس سے وہ چیزیں مانگیں جن میں خیر ہے۔ جوکبھی نہ ختم ہونے والی ہوں ۔ جناب عبدالمجید مدرس سابق صدر آئیٹا بیدر نے اپنا مرتبہ مضمون بعنوان ’’زلزلے کیوں آتے ہیں‘‘ پیش کیا۔ اور کہاکہ حضوراکر م ﷺ کے عہدِ رسالت میں زلزلہ آیا تو آپﷺ نے زمین پر اپنا ہاتھ رکھ دیا اور فرمایا’ر ک جا ، ابھی تیرے لئے اس کا وقت نہیں آیا۔ اس کے بعد آ پ نے اپنے صحابہ کرام ؓ کی طرف متوجہ ہوکر ارشاد فرمایا ’’تمہارا پروردگار تم کو گناہوں سے تائب ہونے کاحکم دیتاہے ، توبہ کرو۔ بخاری اور ابن ماجہ کی ایک حدیث ہے جس میں بیان ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا’’قیامت آنے سے قبل علم اُٹھالیاجائے گا۔ اور زلزلے بہت آئیں گے۔ اوقات اور ایام مختصر اور قریب قریب ہوجائیں گے اور فتنے بہت ظاہرہوں گے۔ ابن عساکر کی حدیث میں حضورﷺ کاارشاد نقل ہے کہ زلزلہ متقیوں(پرہیزگاروں) اور مومنو ں کے لئے عبرت، رحمت کاباعث ہوگا اور کافروں کے حق میں عذاب ہوگا ۔جناب سید جمیل احمدہاشمی رکن جماعت اسلامی نے ’’استقامت ‘‘ عنوان پر تقریر کرتے ہوئے کہاکہ حضرت عثمان غنیؓ نے استقامت کے بارے میں فرمایاکہ انسان اپنے عمل کو اللہ کے لئے خالص کرلے ۔