اخروٹ صحت کیلئے زیتون سے بھی زیادہ مفید ہے۔ ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھانا کھانے کے بعد اخروٹ کھانے سے خوراک میں شامل مضر صحت چکنائی کا اثر کم ہوجاتا ہے۔ چکنی خوراک شریانوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور اخروٹ کھانے سے یہ نقصان کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ اخروٹ میں ایسے مادے پائے جاتے ہیں جو شریانوں میں چکنائی جمع کرنے کی صلاحیت کو کم کردیتے ہیں۔ اس لئے ماہرین کا کہنا ہے کہ فرد کو روزانہ 28گرام اخروٹ کھانے چاہئیں۔ تجربے سے ثابت ہوا کہ زیتون کا تیل اور اخروٹ یہ دونوں اجزاء سے شریانوں میں چکنائی جمع ہونے کا عمل سُست پڑگیا۔ اگر شریانوں میں کچھ عرصہ تک چکنائی جمع ہوتی رہے تو یہ شریانوں کو سخت کردیتی ہے جس سے دل کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کاروں کے مطابق اخروٹ نے جسم کی چکنائی پر زیتون کے تیل سے بھی زیادہ اثر دکھایا اور شریانوں کو مزید لچکدار کردیا۔