احتجاج میں طلبہ کی زبردستی شمولیت سے والدین پریشان

کلواکرتی۔/5نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی کے علاقہ آمنگل کے دیہات مگل پلی میں کل پیش آئے واقعہ کے خلاف آج کلواکرتی مستقر پر کالجس کی طالبات نے اے بی وی پی کی زیر نگرانی ایک ریالی کی شکل میں تحصیل آفس پہنچ کر سی آر شیام سندر کو ایک درخواست حوالہ کرتے ہوئے جو بھی مجرم ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جہاں ایسے واقعات کے خلاف طلبہ احتجاج کرتے ہیں اور جذبات کا اظہار کرتے ہیں یہاں تک تو ٹھیک معلوم ہوتا ہے لیکن یہاں پر ایک ایسا ماحول بنادیا گیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے کوئی مرجائے ، کوئی حادثہ ہوجائے یا کسی نے کچھ غلط بیان دیا بس پھر کیا ہے طلبہ و دیگر تنظیمیں اسکولس پہنچ جاتی ہیں اور انتظامیہ پر دباؤ بناتے ہوئے اسکولس بند کرواتے ہیں جو سمجھ سے باہر ہے۔ یہ بات کہاں تک مناسب ہے جہاں بار بار اسکولس بند کروانے سے طلبہ اور معصوم بچوں کی تعلیم متاثر ہوتی ہے۔ وہیں پر اولیائے طلبہ کو بھی کافی پریشانی لاحق ہوتی ہے کیونکہ اولیائے طلبہ اپنے بچوں کو اسکولس چھوڑ کر اپنے کاموں پر چلے جاتے ہیں لیکن اچانک اسکول سے فون ￿آجاتا ہے کہ آج اسکول بند کروادیا گیا ۔ بعض دفعہ تو ایسا ہوتا ہے کہ انتظامیہ فون بھی نہیں کرتا اوربچے تنہا گھر پہنچ جاتے ہیں۔ جس کے سبب بار بار ایسا ہونے سے اکثر مدارس کے پاس اولیائے طلبہ کو کافی برہم دیکھا گیا۔اے بی وی پی کے طلبہ نے کالجس کے طلبہ کو لیکر ریالیاں نکالیں توٹی جی وی پی کے لیڈروں نے اسکولس پہنچ کر چھوٹے بڑے بچوں کے اسکولس بند کروادیئے۔

ایک شخص کی دماغی توازن کھوکر
خودکشی
مٹ پلی۔/5نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مقامی ایس ائی شیوا کرشنا کے بموجب ابراہیم پٹنم میں 65سالہ شخص پڑلہ بھومنا چند دنوں سے دماغی توازن کھو بیٹھا تھا۔ چھت کی ناٹ سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔اس کے بھائی بھومیا کی شکایت پر مقامی پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔