اجیت جوگی چناؤ نہیں لڑیںگے

رائے پور (چھتیس گڑھ) 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر اور چھتیس گڑھ جنتا کانگریس کے لیڈر اجیت جوگی آنے والے اسمبلی انتخابات نہیں لڑیں گے لیکن اپنے اتحادی شرکاء کے لئے انتخابی مہم چلانے پر توجہ دیں گے، اُن کے فرزند امیت جوگی نے آج یہ بات کہی۔ اُنھوں نے بتایا کہ جے سی سی نے بہوجن سماج پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ساتھ عظیم اتحاد تشکیل دیا ہے اور اتحاد نے فیصلہ کیا ہے کہ 90 رکنی ریاستی اسمبلی کے لئے اجیت جوگی الیکشن نہیں لڑیں گے۔

آشیش پانڈے کی خودسپردگی قبول
نئی دہلی 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی پٹیالہ ہاؤز کورٹ نے خودسپردگی کی وہ عرضی قبول کرلی جو سابق بی ایس پی ایم ایل اے راکیش پانڈے کے بیٹے آشیش نے پیش کی جسے دہلی کی ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے باہر ایک شخص کو بندوق لہراکر دھمکاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔