حیدرآباد۔4اگست ( سیاست نیوز) ونستھلی پورم کے علاقہ میں ایک اجبنی خاتون نے ہلچل مچادی ‘ دو بچوں کا اغوا کرنے کے بعد اس خاتون نے انہیں ایک لائبریری کے قریب چھوڑ دیا تاہم ان کے زیورات چھین کر فرار ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 8سالہ رما بھوانی اور 7سالہ ارویند جو ضلع پریشد اسکول کے طلبہ بالترتیب تیسری اور اول جماعت کے طالب علم تھے وہ آج روزآنہ کے معمول کی طرح اپنے والد بی سرینواس کے ساتھ اسکول پہنچے تاہم اسکول پہنچنے کے تھوڑی دیر بعد ایک اجنبی خاتون جو اسکول کی گیٹ کے قریب موجود تھی ان بھائی بہن کو لیکر لاپتہ ہوگئی ۔ بچے صبح تقریباً 9بجے اغوا ہوئے اور دوپہر میں دستیاب کرلئے گئے ۔
اجنبی خاتون جس کی عمر تقریباً 25سال بتائی گئی ہے ‘ ان بچوں کو این جی اوز کالونی میں واقع لائبریری کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئی ۔ یہ بات سب انسپکٹر ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ ونستھلی پورم مسٹر ویر سوامی نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول چھوڑ کر جانے کے بعد اس خاتون نے دونوں بچوں کو اپنی جعلساز باتوں میںبہکا دیا اور ان سے کہا کہ تمہارے والد تمہیں بلارہے ہیں ۔ میرے بچے اسکول نہیں آئے ‘ اگر تم انہیں میرے گھر چل کر اسکول کی ترغیب دیں تو وہ اسکول آجائیں گے ‘اپنی باتوں میں لیکر چلی گئی اور این جی اوز کالونی میں پہنچنے کے بعد اس نے بچوں سے دوبارہ کہا کہ تمہارے والد کا فون آیا تھا انہوں نے تمہارے زیور جو کانوں میں پہنے ہوئے ہے وہ میرے حوالے کردو ۔ پولیس کے مطابق طلائی اشیاء دو گرام بتائے گئے ہیں جس کی مالیت 4ہزار روپئے اور لائبریری کے قریب بچوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئی ۔ اسکول سے بچوں کو اس خاتون کے ساتھ دُرگا ک۔ ہم جماعت لڑکے نے دیکھا تھا اور اس نے دُرگا بھوانی کی والدہ تلسی کو اطلاع دی ۔ پولیس کا کہنا ہیکہ پولیس نے اس اجنبی خاتون کی تلاش میں شدت پیدا کردی ہے ۔