ورنگل۔17ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ورنگل سے ایک اور رکن اسمبلی کو تلنگانہ کابینہ میں شامل کیا ۔ امیرا چندولعل نے اپنی 35سالہ سیاسی زندگی میںکئی نشیب و فراز سے گذرا ہے ۔تلگودیشم دور حکومت میں بھی انہوں نے کابینی وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں ‘ اجمیرا چندولعل 1954ء سارنگاپلی ‘ جگناپیٹ ملگ منڈل میں پیدا ہوئے ۔1981ء میں جگم پیٹ سرپنچ کی حیثیت سے سیاسی زندی کا آغاز کیا ‘ 1983ء میں تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کی 1985-1994ء ملگ اسمبلی سے تلگودیشم رکن اسمبلی کی حیثیت سے منتخب ہوئے ۔ 1989ء میں تلگودیشم دور حکومت میں ریاستی وزیر قبائلی بہبود وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔ 1996ء میں تلگودیشم پارٹی پولیٹ بیورو رکن بنائے گئے اور ورنگل رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے 1996-1998ء ۔ بعد ازاں اجمیرا چندولعل کو 1983, 1989, 1999ء میں مسلسل تین انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے سال 2005ء میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں شمولیت اختیار کی ‘ اس وقت ٹیآر ایس پارٹی پولیٹ بیورو ہیں‘ انہیں سال 2009ء میں محبوب آباد حلقہ اسمبلی سے ٹی آر ایس امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں اتارا گیا لیکن ان انتخابات میں انہیں شکست ہوئی لیکن سال 2014ء میں ملگ حلقہ اسمبلی سے 16ہزار 399 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ اجمیرا چندولعل ایس ٹی ‘ لمباڑا طبقہ سے تعلق ہے ۔ انہوں نے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کی ‘ ورنگل کے لمباڑا طبقہ کے مقبول عام لیڈر ہیں ۔