اجمل کی بولنگ ایکشن پر آئندہ ہفتے کام کا آغاز

کراچی ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر آف اسپنر سعید اجمل 15ستمبر کو قومی اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کررہے ہیں جہاں ان کے بولنگ ایکشن کو بہتر بنانے کیلئے کام شروع ہوگا۔ماضی کے عظیم آف اسپنر ثقلین مشتاق 22ستمبر کو لندن سے لاہور آرہے ہیں۔ وہ بایو میکینکس کے ماہرین اور پی سی بی کے کوچز کے ساتھ مل کر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر کام کریں گے۔
سبروتو کپ کیلئے ریکارڈ 94 ٹیمیں
نئی دہلی ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سبروتو کپ اسکول فٹبال ٹورنمنٹ کے 55 ویں ایڈیشن میں خطاب کیلئے ریکارڈ 94 ٹیمیں میدان میں موجود ہیں، جس میں برازیل سے تعلق رکھنے والی ٹیم کولیگیو اسٹاڈول سنٹو انٹونیو توجہ کا مرکز ہیں۔ فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کے انعقاد سے عین قبل سبروتو کپ کو ایک بہترین موقع قرار دیا جارہا ہے تاکہ ہندوستانی سلیکٹرس میگا ایونٹ کیلئے بہترین اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کرسکیں۔