اجتماعی عصمت ریزی کی کوشش پر مزاحمت کرنے والی لڑکی کا کان کاٹ دیا گیا

باغپت(اترپردیش):ضلع باغپت کے آسرا گاؤں میں چارلوگوں نے ایک بیس سالہ لڑکی کی مبینہ اجتماعی عصمت ریزی کی کوشش میں ناکامی پر مذکورہ لڑکی کے کان کا ایک حصہ کاٹ دیا۔پولیس نے بتایا کہ وہ اس واقعہ کا گہرائی سے جائزہ لیکر خاطیوں کی گرفتاری کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

متاثرہ لڑکی کے گھروالوں نے بتایا کہ جب لڑکی گھر سے باہر نکالی تب چار لوگوں نے اسے پکڑ کر گھسیٹ کر لے جارہے تھے اور اس کو بچانے کی کوشش کرنے لئے دوڑنے والی ماں کو ایک کمرے میں بند کردیا۔

بعدازاں مذکورہ چار بدمعاشوں نے لڑکی کے کان کا ایک حصہ بھی کاٹ دیا۔جب تک گاؤں کے لوگ وہاں پہنچتے ‘ بدمعاش لڑکی کے کان سے بہتا خون اور کمرے میں بند ماں کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے ۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ کہ 30ڈسمبر کو جب واقعہ کی شکایت کے لئے متاثرین پولیس اسٹیشن پہنچے تو ان کی شکایت کو قبول نہیں کیاگیا۔

آسرا گاؤں اس وقت سرخیوں میںآیاتھا جب پنچایت نے سال2012اور2013میں جینس پہننے اور موبائیل فون استعمال کرنے والی خواتین کو گاؤں سے باہر نکال دیا تھا۔
PTI