نئی دہلی ۔31جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا کے مقام تھروننتاپورم میں شروع ہوئے 35 ویں قومی گیمس میں شرکت کررہے اتھیلیٹس کو آج وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی نیک تمناؤں کا پیغام روانہ کیا ہے ۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ 35ویں قومی گیمس میں شرکت کرنے والے تمام اتھیلیٹس کے ساتھ ان کی نیک تمنائیں ہیں ۔ 15روزہ اس ایونٹ میں ملک کی مختلف ریاستوں اور مختلف مقامات سے سہ فہرست کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ گیمس کے سفیر اور ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان سچن تنڈولکر نے افتتاحی تقریب میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے جب کہ مرکزی وزیر دیہی ترقیات وینکیا نائیڈو مہمان خصوصی ہوں گے ۔ نیز وزیراسپورٹس سربھانندا سنول کی شرکت بھی متوقع ہے ۔