حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : متلاشیان روزگار نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو مختلف شعبہ جات میں ملازمتوں کی فراہمی اسکولس میں ٹیچرس مختلف مضامین کے لیے اور گجویٹ انجینئرس ، ایم بی اے ، فارمیسی اور دیگر پروفیشنل کے لیے گرانڈ جاب میلہ اتوار یکم جون کو صبح 10 بجے تا 4 بجے شام مہدی پٹنم نزد مسجد عزیزیہ کے صفدریہ ہائی اسکول میں رکھا گیا ہے ۔ اسکول مینجمنٹ اپنے اسکولس میں ٹیچرس کی بھرتی کے لیے موجود رہیں گے ۔ کوئی بھی بے روزگار نوجوان / لڑکے / لڑکیاں اس میں اپنے بائیو ڈاٹا کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے روزگار حاصل کرنے کی سعی کرسکتے ہیں ۔۔
انگریزی بات چیت اور
شخصیت سازی پر کورس
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : سی ای ایل ٹی ، عثمانیہ یونیورسٹی میں 2 جون سے انگریزی بات چیت مہارت اور شخصیت سازی پر کورس کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ فیس4000 روپئے بذریعہ ڈی ڈی بحق پرنسپل ، سی ای ایل ٹی ، یو سی ای ، او یو ، حیدرآباد ہو ۔ اوقات صبح 6 تا 8 بجے صبح یا 6 بجے شام تا 8 بجے شب ہوں گے ۔ مدت 2 ماہ ، اہلیت 10 ویں جماعت اور زائد ، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 مئی ہے ۔ تفصیلات کیلئے 64575575 ۔ 9652856107 پر ربط کریں ۔۔