حیدرآباد۔ 3 ستمبر (سیاست نیوز) برقی شارٹ لگنے کے سبب حسینی علم کا ساکن ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ راجندر نگر پولیس کے بموجب 35 سالہ مرزا ناصر علی ولد مرزا داؤد علی ایم ایم پہاڑی علاقہ میں واقع اپنے رشتہ داروں کے مکان پہنچے جہاں پر باؤلی کی موٹر کو درست کرنے کے دوران وہ اتفاقی طور پر برقی شارٹ لگنے سے برسرموقع فوت ہوگیا۔ انسپکٹر راجندر نگر مسٹر اومیندر نے بتایا کہ مرزا ناصر علی کی موت برقی شارٹ لگنے سے ہوئی ہے اور دوسری کوئی وجہ نہیں ہے۔ پولیس راجندر نگر نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرلیا ہے۔