دہرہ دون 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام )اتر کھنڈ میں امن و قانون کی صورتحال مکمل ابتر ہوجانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اجئے بھٹ نے آج کہا ہیکہ پولیس ایک ڈرائیور کا پتہ چلانے سے قاصر ہے جو کہ ان کے قافلہ میں شامل اسکارٹ گاڑی کو ٹکر ما کر فرار ہوگیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 14 مئی کو نینی تال سے ہردوار کی سمت جارہے تھے کہ ایک لاری ڈرائیور سے پولیس کی اسکارٹ گاڑی کوٹکر ماردی اس واقعہ کے 9 دن بعد پولیس نے لاری ڈرائیور اور نہ ہی لاری کا پتہ چلایا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی کی صدمہ انگیز ہیکہ سرکاری انتظامیہ کے کسی نمائندہ نے اسکارٹ گاڑی کے ڈرائیور گنیش تھاپا سے ملاقات کیلئے نہیں آیا
جو کہ تصادم میں شدید زخمی ہونے کے بعد ایک ہاسپٹل میں موت اور زیست کی کشمکش میں ہے ہاسپٹل کے دستاویزات پیش کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اب تک تھاپا کے علاج پر 3 لاکھ روپئے خرچ ہوئے ہیں جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اجئے بھٹ 14 مئی کی شب ہردوار کے قریب اس وقت بال بال بچ گئے جب ایک تیز رفتار لاری ٹکر مار کر فرار ہوگئی جس میں اسکارٹ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ۔ اپوزیشن لیڈر نے حیرت کا اظہار کیا کہ کس طرح ایک لاری ڈرائیور حادثہ کے مقام سے نقصان زدہ گاڑی کے ساتھ فرار ہوگیا جبکہ مصروف ترین سڑک پر ٹریفک کی قطار رہتی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مسوری میںواقع باوقار آئی اے ایس ٹریننگ اکیڈیمی میںایک غیر مجاز خاتون کے داخلے کاواقعہ پیش آیا ۔ ایک ماہ کا عرصہ گذار گیا جبکہ تحقیقات میں اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی جس سے یہ ثابت ہوتا ہیکہ ریاست میں امن و قانون کی مشنری ناکارہ ہوگئی ہے۔