بالیا۔ چہارشنبہ کے روز اترپردیش کے راتسر ٹاؤن میں سینکڑوں پر مشتمل ہجوم نے ایک مخصوص مذہب کے لوگوں کو نشانہ بنایا۔ٹی او ائی میں شائع خبر کے مطابق ہجوم نے ترکاری اور میوے کی بنڈیاں کو تباہ کردیا ۔ اور دودکانوں کو بھی آگ لگادی۔
تاہم پولیس فوری حرکت میں ائے او رفوری کاروائی کرتے ہوئے حالات پر قابو پالیا۔ اس کے علاوہ16شر پسندوں کی بھی اس ضمن میں گرفتاری عمل میں ائی۔
یہا ں پراس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ منگل کے روز موٹر سیکل پر سوار انتخاب عالم نے سیکل پر سوار مسلم اکثریت والے علاقے سے گذر رہے ارویندر راج بہار کو ٹکر ماردی۔
راج بہار کے سر پر چوٹ لگی اور اس کو اسپتال منتقل کیاگیا۔درایں اثناء ارویندکے گھر والوں نے عالم کے خلاف ایک شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے اس کوگرفتار کرلیا۔
ارویندر کی تشویش ناک حالت دیکھ کر گھر والوں نے حادثے کے متعلق اپنے رشتہ داروں کو بتایا۔اطلاع ملنے کے فوری بعد بڑی تعداد میں نوجوان جمع ہوگئے اور علاقے میں توڑ پھوڑ مچانے شروع کردیا۔
واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے مسٹر انل کمار ایس پی بالیا نے کہاکہ جب حملہ ہوا اس وقت وینڈرس او رکاروباری مقام چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں۔