صنعا ۔ /29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی زیرقیادت اتحادی افواج نے دو علحدہ علحدہ فضائی حملوں میں باغیوں کے زیرقبضہ شمالی یمن میں 8 شہریوں کو ہلاک کردیا ۔ لڑاکا طیارے جو صدر عبدالرب منصور ہادی کے وفادار ہیں ۔ غلطی سے صوبہ صدا میں رضا کے مقام پر غلطی سے ایک گاڑی پر حملہ کیا جس سے 5 شہری ہلاک ہوگئے ۔ دیگر 3 ایک اور فضائی حملے میں ہلاک ہوئے ۔