حیدرآباد 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اب پاسپورٹ کا حصول اور بھی آسان ہونے والا ہے۔ مرکزی وزارت خارجہ نے پاسپورٹ انکوائری میں آسانی لاتے ہوئے ویریفکیشن کے عمل کو آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یکم نومبر سے پاسپورٹ ویریفکیشن کا عمل مکمل طور پر آن لائن ہوجائے گا جس سے پولیس اسپیشل برانچ کا عملہ پاسپورٹ درخواست گذار کے مکان پہونچ کر انکوائری نہیں کرے گا۔ پولیس اسٹیشن میں موجود کریمنل ٹریکنگ ریکارڈ سسٹم کے تعاون سے درخواست گذار کی انکوائری کی جائے گی اور پاسپورٹ آفس کو پولیس اسٹیشن میں موجود ریکارڈ کی بنیاد پر انکوائری رپورٹ روانہ کی جائے گی۔