اب میڈیکل ایمرجنسی میں ایمبولنس کی آمد سے قبل ملے گی مدد

نئی دہلی:ایک نیا موبائیل ایپ آج پیش کیاگیا جس کا دعوی ہے کہ وہ یہا ں تک کہ ایمبولنس کی آمد سے ’’ ضروری لائف امداد ‘‘ فراہم کریگا۔ مذکورہ ’ایسٹر ایمرجنسی ایپ‘کو ایسٹر ڈی ایم ہلت کیر نے جاری کیا ہے جس کا مقصد صحت اورٹکنالوجی کو جوڑ کر مریضوں کو ایمرجنسی کے حالات میں جی پی ایس ایسٹر ایپ سے جوڑنا ہے

۔بنیادی سہولتوں کی مدد کے لئے مذکورہ ایپ ایمبولنس کی آمد سے قبل ہی مدد گار ثابت ہوگا۔حادثے کے بعد پہلے گھنٹے کو گولڈن اور کہاجاتا ہے اور ا س سنگین حالات میں کسی کی مدد بہترین نتائج کی ضمانت ثابت ہوتی ہے۔

مذکورہ ایپ پدما شری ڈاکٹر آزاد موپین ‘ جوکہ فاونڈرچیرمن اور ایم ڈی ایسٹر ایم ڈی ہلت کیر بھی ہیں کے ہاتھوں لانچ کیاگیا۔مذکورہ ایپ میں کچھ ایمرجنسی میڈیکل مشورے‘ ایمرجنسی نمبرات اور دیگر مدد گار ٹیپس بھی موجود ہیں۔