نئی دہلی۔ 31؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ سابق مرکزی وزیر شیوراج پاٹل نے اپنی خود نوشت سوانح حیات لکھنا شروع کردی ہے اور مبینہ طور پر جس میں حساس مسائل جیسے 26 نومبر کے ممبئی حملے جو ہندوستان پر بدترین دہشت گرد حملے تھے، شامل کئے گئے ہیں۔ انھوں نے ’میری زندگی کی آڈیسے‘ کے عنوان سے تحریر کردہ اپنی خود نوشت سوانح عمری میں ان کے سیاسی سفر، تفصیلات کے علاوہ تعلیم، شادی کے قوانین، برقی توانائی کے تحفظ اور ٹکنالوجی کے تحفظ کے بارے میں تذکرے شامل کئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کسی نہ کسی بہانے بعض داخلی اور خارجی طاقتیں ملک کے کسی نہ کسی علاقہ میں گڑبڑ پھیلاتی ہیں۔ ان سے نمٹا جاسکتا ہے، انھیں اصل سیاسی دھارے میں شامل ہونے کی ترغیب دی جاسکتی ہے۔