ابوظہبی میں 2020ء تک ہندو مندر کی تعمیر کی منظوری

دوبئی ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ابوظہبی میں 2020ء تک ایک ہندو مندر تعمیر ہوجائے گا۔ مقامی حکومت کے ساتھ اس تعمیر کا رجسٹریشن کیا جاچکا ہے۔ یاد رہیکہ حکومت ابوظہبی نے 2015ء میں وزیراعظم ہند نریندر مودی کے پہلے دورہ کے موقع پر مندر کی تعمیر کے منصوبہ کو منظور کیا تھا۔ اس سلسلہ میں ٹمپل کنسٹرکشن کمیٹی اندرون ایک ماہ کنسلٹنٹس کو مقرر کرے گی تاکہ کسی بھی قانونی پیچیدگیوں اور ضرورتوں کے وقت رجوع ہوا جاسکے۔ BAPS سوامی نارائن سنستھا جو عالمی سطح پر ایک معروف ہندو مذہبی تنظیم ہے، مجوزہ مندر کی تعمیر اور نگرانی کرے گی۔