ابوظہبی ایرپورٹ پر تکنیکی خرابی، کئی پروازیں روک دی گئیں

ابوظہبی ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں گہری کہر کی وجہ سے ایرپورٹ پرتکنیکی خرابی پیدا ہوگئی اور کئی طیاروں کا رخ دوسری طرف موڑ دینا پڑا۔ ایرپورٹ ذرائع کے مطابق آنے والی پروازوں کو روک دینا پڑا۔ اتحاد ایرویز نے بتایا کہ رن وے لینڈنگ سسٹم میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے صبح کی پروازوں کا رخ دوسری طرف موڑ دیا گیا۔ ایرپورٹ حکام کا کہنا ہیکہ کہر کی وجہ سے صاف دکھائی نہیں دے رہا تھا اور یہ خرابی بھی اسی وجہ سے پیدا ہوئی۔ ابوظہبی ایرپورٹ پر 27 پروازوں کا رخ دوسری طرف موڑ دیا گیا اور خرابی کو دور کرنے کے بعد پروازیں بحال ہوگئیں۔