ابوجہ حکومت کیساتھ کوئی معاملت نہیں ہوئی:ابو بکر شیخو

ابوجہ۔ یکم نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا میں بوکو حرام کے رہنما ابو بکر شیخو نے ایسی خبروں کو مسترد کر دیا ہے کہ ابوجہ حکومت کے ساتھ فائر بندی کی معاملت طے پا گئی ہے۔ شیخو نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ جولائی میں اغوا کیا گیا جرمن شہری ان کے قبضے میں ہی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اسلامی شدت پسند گروہ بوکو حرام کے رہنما ابو بکر شیخو کے ایک تازہ ویڈیو پیغام کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت کے ساتھ کوئی معاملت نہیں ہوئی ہے اور اس طرح کے غلط پراپگنڈے سے ابوجہ حکومت اور بوکو حرام کے مابین مستقبل میں ہونے والے امن مذاکرات منسوخ ہو سکتے ہیں۔ اس ویڈیو میں ابو بکر شیخو نے یہ بھی کہا کہ چیبوک کے ایک اسکول سے اغوا کی جانے والی 219 لڑکیوں نے مذہب اسلام قبول کر لیا ہے اور ان کی شادیاں کر دی گئی ہیں۔