واشنگٹن 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ابوبکر البغدادی کی گرفتاری اور اُن پر مقدمہ چلانے میں مددگار کوئی بھی اطلاع فراہم کرنے والے کو ایک کروڑ امریکی ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ ابوبکر البغدادی عراق اور شام کے علاقوں پر مشتمل خلافت کے خود ساختہ قائد ہیں۔ اکٹوبر 2011 ء سے انصاف پروگرام اپنی ویب سائیٹ پر اِس انعام کی تشہیر کرتا رہا ہے۔ آئی ایس آئی ایل کے عسکریت پسند البغدادی کی زیرقیادت شمالی اور مغربی عراق کے وسیع علاقوں پر جون کے اوائل میں قابض ہوچکے ہیں۔ محکمہ خارجہ امریکہ کے بموجب البغدادی کی عرفیت ابوبکر دعا ہے۔