ابوبکر البغدادی کو زہر دیا گیا ؟ شریک دواخانہ

دوبئی 3 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی ایس آئی ایس کے سربراہ ابوبکر البغدادی اور اس کے تین قریبی ساتھی زہر دئے جانے کے بعد علیل ہوگئے ہیں اور انہیں انتہائی سخت نگرانی میں نامعلوم مقام کو منتقل کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ظہرانہ کے وقت انہیں زہر دیا گیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں یہ ادعا کیا گیا ہے ۔ کئی عربی زبان کے اور ایرانی خبر رساں ویب سائیٹس پر کہا گیا ہے کہ البغدادی اور اس کے دوسرے آئی ایس آئی ایس ساتھیوں کو عراق کے نینوا اور با عاج ضلع میں ظہرانہ کے دوران زہر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ادارے وا نے کہا کہ یہ چاروں شدید زہر سے متاثر ہیں اور انہیں انتہائی سخت نگرانی میں نامعلوم مقام کو منتقل کردیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اس واقعہ کے بعد سے آئی ایس آئی ایس کے عسکریت پسند کئی گرفتاریاں کر رہے ہیں تاکہ یہ پتہ چلائے جائے کہ زہر دینے کے پس پردہ کو ن کارفرما ہے ۔ البغدادی پہلے بھی کئی مرتبہ زخمی ہونے کی اطلاع آ:ی تھی ۔ اس کے سر پر 10 ملین ڈالرس کا انعام رکھا گیا ہے ۔ عراقی میڈیا کے ادارہ السمائرہ نے بتایا کہ البغدادی کو زہر دئے جانے کی اطلاع ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک اجلاس میں ایک آئی ایس لیڈر کی دھماکو جیکٹ دھماکہ کا شکار ہونے سے آئی ایس کے 16 عسکریت پسند ہلاک ہونے کی اطلاع گشت کر رہی تھی ۔